www.RA.blogspot.com

Tips and tricks

Friday, 24 April 2020

یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ اور ملازمین میں ڈیڈلاک برقرار

  1. یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی ہڑتال کے معاملے میں مذاکرات کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین اور انتظامیہ میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔
  2. چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز یونین عارف شاہ نے کہا کہ انتظامیہ نے 2017-18 کے بقایاجات کی آئندہ مالی سال سے ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
  3. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے مستقل نہیں ہوئے ہیں۔
  4. عارف شاہ نے یہ بھی کہا کہ ملازمین کی مستقلی تک ہڑتال جاری رہے گی تاہم طریقہ کار بدلنے کا سوچ رہے ہیں۔
  5. یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ نے کہا ہے کہ مذاکرات مکمل نہیں ہوئے تاحال مذاکراتی عمل جاری ہے۔
  6. دوسری طرف یونین نے کارپوریشن انتظامیہ کے اعلامیے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
  7. اس سےقبل یہ اطلاع سامنےآئی تھی کہ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔
  8. یاد رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز یونین نے اپنے مطالبات منظور ہونے تک ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز رمضان سے ایک دن پہلے بند کردیے تھے۔
  9. یونین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات کی تحریری منظوری تک یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش جاری رکھی جائے گی۔
  10. منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا تھا کہ یونین نے حکومت کو بلیک میل کیا ہے، ان سے سختی سے نمٹیں گے۔
  11. ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے کہا کہ یونین نےحکومت کو بلیک میل کیا ہے، ملازمین نے ہڑتال فوری ختم نہ کی تو قانون حرکت میں آئے گا، اب یونین کا بھی خاتمہ کریں گے۔