Monday, 27 April 2020

چین کی سڑک پر گھوڑے کا مٹر گشت

چین کی سڑک پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب گھوڑا مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتا دکھائی دیا جس سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔
یہ مناظرچین کے صوبے Zhejiang کے شہر Hangzhou میں دیکھے گئے جہاں ایک آوارہ گھوڑا اوور پاس کی سڑک پر دوڑ لگانے میں مصروف تھا۔ 
یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے گھوڑے کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر سے بےحد لطف اندوز ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق یوں گاڑیوں کے درمیان بھاگنے کی وجہ سے گھوڑے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گھوڑے کو پکڑ کر مالک کے حوالے کردیا گیا اور سڑک کلیئر کروادی گئی۔

Friday, 24 April 2020

یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ اور ملازمین میں ڈیڈلاک برقرار

  1. یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی ہڑتال کے معاملے میں مذاکرات کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین اور انتظامیہ میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔
  2. چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز یونین عارف شاہ نے کہا کہ انتظامیہ نے 2017-18 کے بقایاجات کی آئندہ مالی سال سے ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
  3. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے مستقل نہیں ہوئے ہیں۔
  4. عارف شاہ نے یہ بھی کہا کہ ملازمین کی مستقلی تک ہڑتال جاری رہے گی تاہم طریقہ کار بدلنے کا سوچ رہے ہیں۔
  5. یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ نے کہا ہے کہ مذاکرات مکمل نہیں ہوئے تاحال مذاکراتی عمل جاری ہے۔
  6. دوسری طرف یونین نے کارپوریشن انتظامیہ کے اعلامیے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
  7. اس سےقبل یہ اطلاع سامنےآئی تھی کہ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔
  8. یاد رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز یونین نے اپنے مطالبات منظور ہونے تک ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز رمضان سے ایک دن پہلے بند کردیے تھے۔
  9. یونین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات کی تحریری منظوری تک یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش جاری رکھی جائے گی۔
  10. منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا تھا کہ یونین نے حکومت کو بلیک میل کیا ہے، ان سے سختی سے نمٹیں گے۔
  11. ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے کہا کہ یونین نےحکومت کو بلیک میل کیا ہے، ملازمین نے ہڑتال فوری ختم نہ کی تو قانون حرکت میں آئے گا، اب یونین کا بھی خاتمہ کریں گے۔

Thursday, 23 April 2020

Thursday, 2 April 2020